مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح وبہود کیلئے کوشاں ہے: سعیدہ خان

نوشہرہ(رپورٹ واجد علی)پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع نوشہرہ کی سیکرٹری اطلاعات سعیدہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح وبہود کیلئے کوشاں ہیں خیرآباد تانظام پور سوئی گیس پائپ لائن عنقریب بچھائی جائے گی جس سے علاقے کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا نظام پور کے مختلف دیہاتوں میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب بھی جلد کی جائے گی نظام پور کے بازار میں ایک ہفتے سے خراب ٹرانسفارمر تھا موجودہ صوبائی حکومت کے رکن ایم پی اے کو علاقے کے عوام کی باربار یاددیہانی کے باوجود کوئی اصلاح واحوال نہیں ہوسکا ہماری کوششوں سے اور ایس ڈی او جہانگیر عباس خان کی بدولت بجلی کی سہولت بحال کردی ان خیالات کااظہار انہوں نے اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی او جہانگیرعباس خان نے جب سے چارج سنبھالا ہے علاقے میں بجلی چوری اور کنڈہ سسٹم کا خاتمہ ممکن ہوسکا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور نظام پور جیسے پسماندہ علاقے کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔