مسلم ایس ایف کا جھوٹے مقدمات کیخلاف احتجاجی مارچ

پشاور (کرائمز رپورٹر)مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے طلباء نے اپنے ساتھیوں پر جھوٹے مقدمات کے خلاف گزشتہ روز ہشتنگری سے پشاور پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا جس کی قیادت ایم ایس ایف کے صوبائی نائب صدر مصور شاہ ،ڈسٹرکٹ نائب صدر اسلم خان اور دیگر کر رہے تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اُٹھا رکھے تھے جس پر عابد یوسفزئی اوراُن کے ساتھیوں کے رہا ئی کے حق میں نعرے درج تھے مقررین کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس اور ڈی پی او مردان زاتی اور سیاسی انتقام لے رہی ہے لہذا ڈی پی او کو فوراً صوبہ بدر کیا جا ئے اُنہوں نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ دونوں سے مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ ایم ایس ایف کے طلباء کو فوراً رہا کیا جا ئے بصورت دیگر دو دن کے بعد پورے صوبہ میں احتجاج کا دائرہ شروع کر دے گے۔