صوبے میں 2 پولیس افسروں کو اضافی ذمہ داری بھی تقویض

پشاور (کرائمز رپورٹر) قائمقام انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا سید اختر علی شاہ نے صوبے میں تعینات دوپولیس آفسروں کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ملاکنڈ دار علی خٹک کو ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن سنٹرل پولیس آفس پشاور مسعود احمد خلیل کو اے آئی جی اسٹبلشمنٹ سنٹرل پولیس آفس پشاور کی اضافہ ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہیں،یہ اعلامیہ فوری نافذ العمل ہوگا۔