چکوال میں پنڈی روڈ پر وین اور ٹرک میں تصادم،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

چکوال

چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنڈی روڈ مونا قصبہ کے قریب ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چکوال میں وین پنڈی روڈ پر سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

”اگر کسی کو یہ خطر ناک بیماری لگی ہوئی ہے تو وہ عورت کا دودھ پیئے کیونکہ۔۔۔ “ سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ سن کر کوئی بھی یقین نہ کر سکے