فرنٹیئر کور کی ژوب میں کارروائی، 4مبینہ دہشتگرد گرفتار، 3بارودی سرنگیں برآمد

ژوب

ژوب(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرنٹیئر کور نے ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے4 مبینہ دہشتگردوں کوگرفتار کرکے 3بارودی سرنگیں برآمد کر لیں ۔

ن لیگ عائشہ گلالئی کو پیسے دے کر میرے خلاف استعمال کررہی ہے:عمران خان
تفصیلات کے مطابق ژوب کے علاقے شیرانی میں فرنٹیئر کور(ایف سی) کی بھاری نفری نے گھرپر چھاپہ مارکارروائی کے دوران 4دہشتگردوں کو دھر لیا ہے، جن کے قبضے سے 3کلاشنکوف،پستول باروددی مواد کے علاوہ 3بارودی سرنگیں بھی بر آمد کر لی گئیں ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں گرفتارملزمان نے انکشاف کیاہے کہ وہ شہر میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے ۔تاہم ایف سی نے زیر حراست دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔