مسلم لیگ (ن)سرخرو اور تحریک انصاف عدالت سے شرمندہ ہو کر نکلی :مریم اورنگزیب

کراچی صفحہ اول

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)ایک بار پھر سرخرو ہوئی ٗ جھوٹے الزامات لگانے والی پارٹی عدالت سے شرمندہ ہو کر نکلی ٗ عدالتی فیصلہ نے وزیراعظم کے اپریل 2016کے خط کی تائید کی ہے۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر سرخرو ہوئی اور جھوٹے الزامات لگانے والی پارٹی عدالت سے شرمندہ ہو کر نکلی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین نے جھوٹے الزامات کا سہارا لیا جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے نے وزیراعظم کے اپریل 2016 کے خط کی تائید کی ہے جس میں انہوں نے تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا کہا تھا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے جھوٹے الزامات کا سامنا تحمل،صبر اور بردباری سے کیا، وزیراعظم نے ان کی منفی سیاست کا جواب پاکستان کیلئے دن رات کام کرکے دیا۔انہوں نے کہاکہ پاناما کے زریعے وزیر اعظم اور ان کے بچوں کی تضحیک کی گئی ،ان کے رفقا پر جھوٹے الزام لگا کر انہیں بدنام کیا گیا مگر امید ہے کہ اب پی ٹی آئی مزید تحقیقات پر صبر کرے ۔