درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین بھارت پہنچ گئے

کراچی (اے این این)درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین آصف علی نظامی اپنے بھتیجے ناظم نظامی کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین 8مارچ کو پاکستان پہنچے تھے جس کے بعد ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع بھارتی میڈیا کے ذریعے سامنے آئی تھیں ۔بعدازاں معلومات سامنے آئیں تھی کہ درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین آصف نظامی اور ناظم نظامی اندرون سندھ اپنے مریدین سے ملنے گئے تھے اور علاقے میں موبائل کوریج نہ ہونے کے باعث اپنی خیریت سے متعلق رشتے داروں کو آگاہ نہیں کرسکے تھے۔دونوں افراد گزشتہ روز صبح پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 272سے بھارت گئے۔
آصف علی نظامی