ڈیرن سیمی اسلام کا مطالعہ کر رہے ہیں، جاوید آفریدی


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو ڈیرن سیمی کے مسلمان ہونے کی امید ہے ، کہتے ہیں ویسٹ انڈین آل راؤنڈ اسلام کا مطالعہ کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈیرن سیمی کو اسلام کے بارے میں مکمل علم ہے اور وہ دین اسلام کا با غورمطالعہ کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر جس طرح اسلام کے بارے میں دلچسپی لے رہے ہیں یہ میرے لئے اور میری ٹیم کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ، سب لوگ دعا کریں کہ جلد ڈیرن سیمی دائرہ اسلام میں داخل ہو جائیں۔
جاوید آفریدی