بلاول بھٹوزرداری کاایاز جمالی کے اغو ا پر تشویش کا اظہار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوڈان میں پاکستانی انجینئرایاز جمالی اور ان کے ساتھیوں کے اغو ا پر تشویش کا اظہارکیا ہے اور وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ انجینئر ایاز جمالی اور دیگر مغویوں کی فوری بازیابی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ میڈیا رپورٹ مطابق سندھ کے ضلع بدین سے تعلق رکھنے والے پیٹرولیم انجینئر ایاز جمالی اور ان کے ساتھیوں کو مقامی مسلح گروہ نے اغوا کیا ، اس دوران ان کا ایک گارڈ بھی ہلاک ہوگیا، بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ پر زور دیا کہ مغوی انجینئر اور اس کے ساتھیوں کی فوری بازیابی کے لیے تمام سفارتی کوششیں کی جائیں۔