بھارتیوں نے ثانیہ مرزا کو پاکستانی شہری سے شادی کے طعنے دینے شروع کر دئیے تو آگے سے انہوں نے ایسی شاندار بات کہہ دی کہ سب کے منہ بند کر دئیے

بھارتیوں نے ثانیہ مرزا کو پاکستانی شہری سے شادی کے طعنے دینے شروع کر دئیے تو ...
بھارتیوں نے ثانیہ مرزا کو پاکستانی شہری سے شادی کے طعنے دینے شروع کر دئیے تو آگے سے انہوں نے ایسی شاندار بات کہہ دی کہ سب کے منہ بند کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شعیب ملک سے شادی ہوئی تو پاکستانیوں نے دل و جان سے انہیں قبول کرتے ہوئے ’قومی بھابھی‘ کا درجہ دے ڈالا اور اب وہ پاکستان میں جہاں بھی جاتی ہیں ہر کوئی انہیں ”بھابھی“ کہہ کر ہی بلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہو سکتی ہے اگر۔۔۔“ عدالت نے تہلکہ خیز فیصلہ سنانے کے بعد نواز شریف کیلئے ’خوشخبری‘ بھی بتا دی، وہ کس طرح دوبارہ الیکشن لڑ سکتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 
اس شادی پر جہاں پاکستانی خوشی سے نہال ہوئے تو بھارتی غصے سے لال پیلے ہو گئے اور ان کا غصہ اب تک دور نہیں ہوا ہے کیونکہ موقع ملنے پر وہ ثانیہ مرزا کو ایک پاکستانی سے شادی کرنے اور ’غدار‘ کا طعنہ دئیے بغیر نہیں رہتے لیکن اس مرتبہ تو بھارتیوں نے حد ہی پار دی ہے۔


ثانیہ مرزا نے بھارت میں 8 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کے معاملے پر بات کی تو بھارتیوں نے ان کے ساتھ مل کر آواز بلند کرنے کے بجائے انہیں شعیب ملک کیساتھ شادی کے طعنے دینا شروع کر دئیے لیکن پھر ثانیہ مرزا نے ایسا کرارا جواب دیا کہ سب کے منہ ہی بند کر دئیے۔
ثانیہ مرزا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ”کیا یہ واقعی اس طرح کا ملک ہے جس کے بارے میں ہم چاہتے ہیں کہ دنیا اسے جانے؟؟ اگر ہم آج جنس، ذات، رنگ اور مذہب سے بالاتر ہو کر اس 8 سالہ بچی کیلئے کھڑے نہیں ہوں گے تو پھر ہم دنیا میں کسی چیز کیلئے بھی کھڑے نہیں ہو سکتے۔۔۔ حتیٰ کہ انسانیت کیلئے بھی۔۔۔ مجھے یہ سب دیکھ کر گھن آ رہی ہے“

اس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا اور لکھا ”انصاف ہونا چاہئے۔۔۔ اس نظام کے زندہ رہنے اور عدلیہ پر ہمارا اعتماد قائم رکھنے کیلئے۔۔۔ میں واقعی امید اور دعا کرتی ہوں کہ انصاف ہو گا۔۔۔ اور جلد ہو گا“


ثانیہ مرزا کی یہ ٹویٹس سامنے آنے کے بعد ایک بھارتی صارف نے لکھا ” انتہائی احترام کے ساتھ میڈم آپ کس ملک کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔ آخری مرتبہ جب میں نے دیکھا تو آپ نے پاکستان میں شادی کی تھی۔ آپ اب بھارتی نہیں ہیں۔ اور اگر آپ نے ٹویٹ کرنی ہی ہے تو پھر پاکستانی دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے مارے جانے والے معصوم افراد کے بارے میں بھی ٹویٹ کریں“

ثانیہ مرزا نے اس ٹویٹ پر شاندار جواب دیتے ہوئے لکھا ”سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ کوئی کہیں بھی شادی نہیں کرتا۔۔۔ آپ ایک شخص سے شادی کرتے ہیں! دوسری بات تم جیسے چھوٹے ذہن کا مالک کوئی بھی شخص مجھے یہ نہیں بتائے گا کہ میں کس ملک سے تعلق رکھتی ہوں۔۔۔ میں بھارت کیلئے کھیلتی ہوں، میں بھارتی ہوں اور ہمیشہ رہوں گی۔۔۔ اور شائد اگر آپ مذہب اور ملک سے بالاتر ہو کر دیکھیں تو ایک دن شائد آپ انسانیت کیلئے کھڑے ہوں!“

مزید :

کھیل -