جرمنی میں مفت قرآن بانٹنے والی مسلم تنظیم پر پابندی رہے گی :عدالت

جرمنی میں مفت قرآن بانٹنے والی مسلم تنظیم پر پابندی رہے گی :عدالت
جرمنی میں مفت قرآن بانٹنے والی مسلم تنظیم پر پابندی رہے گی :عدالت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(این این آئی)جرمنی کی وفاقی انتظامی عدالت نے کہاہے کہ ملک میں عوامی مقامات پر لوگوں میں مفت قرآن بانٹنے والی سلفی مسلمانوں کی تنظیم ’’سچا مذہب‘‘ پر عائد پابندی آئندہ بھی برقرار رہے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حکم وفاقی جرمن انتظامی عدالت نے سنایا۔وفاقی انتظامی عدالت نے اس اپیل کی سماعت کی اور کچھ ہی دیر بعد عدالت اس فیصلے پر پہنچی کہ اس پابندی کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔وفاقی انتظامی عدالت نے سلفی مسلمانوں کی جس تنظیم پر پابندی کی توثیق کی اس کا نام ’’سچا مذہب‘‘ ہے اور اس تنظیم کے ارکان ملک کے کئی شہروں میں عام لوگوں میں قرآن مجید کے جرمن زبان میں ترجمے کے ساتھ شائع کیے گئے نسخے مفت تقسیم کیا کرتے تھے۔سچا مذہب کو جرمن وزارت داخلہ نے گزشتہ برس نومبر میں اس شبے کے بعد ممنوع قرار دے دیا تھا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں