اتحاد ایئر کی ابوظہبی اور تہران کے درمیان پروازیں معطل

اتحاد ایئر کی ابوظہبی اور تہران کے درمیان پروازیں معطل
اتحاد ایئر کی ابوظہبی اور تہران کے درمیان پروازیں معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی (آن لائن)متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ’الاتحاد ایئر‘ نے دارالحکومت ابو ظہبی سے ایران کے دارالحکومت تہران جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’الاتحاد ایئر‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی تہران کے لیے پروازوں کا شیڈول تبدیل کررہی ہے۔ 25 دسمبر2017 سے 23 جنوری 2018 تک ہفتے میں5 کے بجائے تہران کے لیے ابو ظہبی سے صرف 2 پروازیں جائیں گی۔پروازں میں تبدیلی کے پلان پر کمپنی نے متاثر ہونے والے مسافروں سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ پہلے سے بک کی گئی نشستیں متبادل پروازوں اوراوقات میں منتقل کی گئی۔ اگر کوئی مسافر چاہے تو اس کی بکنگ منسوخ کر کے اسے پوری رقم واپس کی جاسکتی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -