چیف جسٹس نے جنرل (ر)حمید گل کی بیٹی کے 4سال سے زیرالتواءمقدمہ کو دو ماہ میں نمٹانے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس نے جنرل (ر)حمید گل کی بیٹی کے 4سال سے زیرالتواءمقدمہ کو دو ماہ میں ...
چیف جسٹس نے جنرل (ر)حمید گل کی بیٹی کے 4سال سے زیرالتواءمقدمہ کو دو ماہ میں نمٹانے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے راولپنڈی بنچ میں 4سال سے زیر التوا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل مرحوم کی بیٹی کا پنجاب حکومت کے خلاف دائر 2ارب روپے ہرجانہ دلوانے کے کیس کادو ماہ میں فیصلہ کرنے کاحکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے لیفٹیننٹ جنرل حمید گل مرحوم کی بیٹی عظمی گل کا ہرجانے کا دعوی پرنسپل نشست پر منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ٹرانسپورٹ کمپنی کو غیر قانونی طور پر پابندیاں لگا کر بند کیا گیا ہے جو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانے کے مترادف ہے، درخواست گزار نے بتا یا کہ نقصان کے ازالے کے لیے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے، 4 سال سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پنجاب حکومت کے خلاف 2 ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ زیر سماعت ہے لیکن4سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود دعوی پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا ،درخواست کو پرنسپل نشست پر منتقل کیا جائے تا کہ کیس کا فیصلہ جلد ہو سکے، عدالت نے کیس منتقلی کی درخواست نمٹاتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کو کیس کا 2ماہ میں فیصلہ کرنے کاحکم دے دیا ۔