آئندہ انتخابات میں ن لیگ سے وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے :نوازشریف

آئندہ انتخابات میں ن لیگ سے وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے ...
آئندہ انتخابات میں ن لیگ سے وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے :نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز زشریف کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی سے وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے انہوں نے تیزرفتارترقی کے و یژ ن سے خو دکومنوایا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں نواز شریف نے اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا ،اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف محنت اورکارکردگی کی وجہ سے آگے ا ٓئے کسی ایشوپراختلاف رائے شہبازشریف کاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات نہ چاہتے ہوئے بھی شہبازشریف کی بات ماننی پڑتی ہے انہوں نے کبھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی۔

واضح رہے کہ پہلے بھی پارٹی کی جانب سے شہبازشریف کا نام ہی لیا جارہاتھا تاہم حتمی اعلان کا اتنظار کیا جارہا تھا جوکہ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کر دیاہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -