اس شخص کو بھی فوری پکڑ لیں‘ سعودی حکومت نے حکم دیدیا

اس شخص کو بھی فوری پکڑ لیں‘ سعودی حکومت نے حکم دیدیا
اس شخص کو بھی فوری پکڑ لیں‘ سعودی حکومت نے حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ملک میں اصلاحات کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اور وہ بیک وقت کئی محاذوں پر برسرپیکار ہیں، ایک طرف ملک کے اندر کرپشن کیخلاف مہم شروع کررکھی ہے جس دوران شہزادوں کو بھی پکڑا گیا تو دوسری طرف امن وامان کی صورتحال کا چیلنج بھی درپیش ہے جبکہ پڑوسی ملک سے گزشتہ دنوں بھی باغیوں نے میزائل حملہ کیا جسے ناکام بنادیا گیا تاہم ایک شہری نے سوشل میڈیا پر اس حملے کی تائید کردی جس پر پبلک پراسیکیوشن نے حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی تائید و حمایت کرنیوالے ایک مقیم عرب شہری کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے عندیہ دیا ہے کہ ایسے ہر شخص کا تعاقب کیا جائیگا جو معاشرے کے خلاف زیادتی کا مرتکب ہوگا یا دوسروں کی حق تلفی کی کوشش کریگایا عوام کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے کی کوشش کریگا۔ پبلک پراسیکیوشن نے معاشرے کے امن اور عوام کی سلامتی کی بقا کی خاطر ہر طرح کی زبانی و عملی جارحیت کو ریکارڈ کرنے اور جارحانہ سرگرمیوں میں مصرف افراد کے تعاقب کا انتباہ دیا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ جو لوگ اشتعال انگیزی کرتے ہیں وہ دوسروں کی حق تلفی کی نزاکت کو محسوس نہیں کرتے۔ کسی بھی شخص کو وطن عزیزکے امن و سلامتی سے کھیلنے ، دوسروں کے خلاف اکسانے یا ملکی قوانی و ضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

وہ آرمی چیف جس کی 112 بیویاں ہیں

مزید :

عرب دنیا -