امریکی ایئرلائن کی وہ ایئر ہوسٹس جو 60 سال سے نوکری کررہی ہے

امریکی ایئرلائن کی وہ ایئر ہوسٹس جو 60 سال سے نوکری کررہی ہے
امریکی ایئرلائن کی وہ ایئر ہوسٹس جو 60 سال سے نوکری کررہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) حوصلے جوان ہوں تو انسان کبھی بوڑھا نہیں ہوتا اور ایسے ہی لوگوں میں سے ایک  امریکن ایئرلائن کی 82 سالہ ایئرہوسٹس ہے  جو 6 دہائیوں سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، ان کاکہنا تھا کہ وہ مرتے دم تو مسافروں کی خدمت کرتی رہے گی۔

24 نیوز کے مطابق امریکا کی 82 سالہ بیٹی ناش اس وقت کو یاد کرتی ہے، جب جہاز کا ٹکٹ صرف 12 ڈالر تھا اور اس نے آنجہانی صدر جان ایف کینیڈی کو فلائٹ کے دوران کھانے میں بھنا ہوا جھینگا اور پلیٹر پیش کیا تھا۔بیٹی ناش نے 1957 میں امیریکن ایئرلائن میں فلائٹ اٹینڈنٹ کی نوکری شروع کی تھی اور آج 60 سال بعد بھی وہ نہایت مستعدی سے مسافروں کی رہنمائی کررہی ہے۔

لائیو ٹی وی چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیٹی کاکہنا تھا کہ اب اس کی نوکری ہی اس کی دنیا ہے، اس کی پہلی فلائٹ واشنگٹن سے بوسٹن کی تھی، لیکن اب وہ اپنی خواہش پر دنیا کے کسی بھی فضائی روٹ پر اپنی ڈیوٹی لگوا سکتی ہے اور وہ مرتے دم تک یہی کام کرتی رہے گی، کیونکہ اسے مسافروں کی رہنمائی اور ان کی مدد کرنا اچھا لگتا ہے۔بیٹی کے سی او او ڈاگ پارکر اور اس کے ساتھی بھی اس سے بہت خوش ہیں اور اسے پیار سے ناش ڈاش پکارتے ہیں,بیٹی ناش کے بقول وہ بوڑھی نہیں ہوئی کیونکہ اس کے حوصلے جوان ہیں۔