کینسر کے مریض کی فلم دیکھنے کی انوکھی خواہش پوری

کینسر کے مریض کی فلم دیکھنے کی انوکھی خواہش پوری
کینسر کے مریض کی فلم دیکھنے کی انوکھی خواہش پوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (یوا ین پی)کینسر کے مریض 69 سالہ امریکی شہری ران ولیمائر نے مرنے سے قبل سٹار وارز کی نئی فلم دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا، جو ان کی صاحبزادی کی کوششوں سے پوری ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابقران ولیمائر امریکی ایئر فورس کے سابق اہلکار ہیں جو اس وقت کینسر کی چوتھے سٹیج پر ہیں۔ ران ولیمائر، سٹار وارز سیریز کے بڑے مداح ہیں اور مرنے سے قبل اس کی نئی فلم دیکھنا چاہتے تھے۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار اپنی صاحبزادی الزبتھ سے کیا، جنہوں نے پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اپنے والد کی آخری خواہش کا ذکر کیا۔الزبتھ کے اس پیغام کو متعدد لوگوں نے ری ٹوئیٹ کیا اور پھر امریکی سٹیٹ فائر ڈپارٹمنٹ نے سابق فوجی اہلکار کیلئے سینما گھر میں فلم دیکھنے کا خاص انتظام کیا۔ہسپتال سے تھیٹر کے سفر کے دوران سٹار وارز کے کاسٹیومز میں ملبوس افراد نے بھرپور پروٹوکول بھی دیا اور ساتھ ہی ران ولیمائر کا خصوصی انداز میں تھیٹر میں استقبال بھی کیا گیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں