تازہ ترین

ای پیپر

ناصر چودھری

ناصر چودھری

ناصر چودھری

دلدل پر قبضہ (2)

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قسمت دیکھئے کہ اسے نریندر مودی جیسا بے وقوف خریدار مل بھی گیا ہے جسے اب وہ دھڑا دھڑ اسلحہ بیچے گا اور نریندر مودی اپنے ایک ارب 40کروڑ ننگے بھوکے عوام کے سروں پر اس اسلحہ کا ڈھیر لگائے گا، جن کا ان غریبوں کی زندگیوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔اب اس میں سب سے مزیداری ...

تفصیل پڑھیں

دلدل پر قبضہ (1)

دلدل پر قبضہ کی پالیسی کیا ہو سکتی ہے؟ دنیا میں اور کوئی دلدل ہو یا نہ ہو، افغانستان ایک ایسی دلدل ضرور ہے جسے اگر کوئی قبضہ کرنا چاہے تو اس میں ایسا دھنستاہے کہ نکل نہیں پاتا۔ دُنیا کی دو بڑی سپر پاورز برطانیہ اور سوویت یونین اسی دلدل میں دھنسی رہیں ، برطانیہ تو خیر معافی تلافی ...

تفصیل پڑھیں

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت

فوجی بغاوتیں یا تو شروع میں ہی ناکام ہو جاتی ہیں اور اگر کامیاب ہو بھی جائیں تو کچھ ہی عرصہ میں عوام فوجی ڈکٹیٹروں کی چھٹی کرا دیتے ہیں۔ دوسری جنگِ عظیم کے بعد بہت سے ملکوں میں مارشل لاء لگائے گئے ، خاص طور پر ایشیا، افریقہ اور جنوبی و لاطینی امریکہ میں چالیس پچاس سال یہ تماشہ ...

تفصیل پڑھیں

چین کیا سوچ رہا ہے؟

دو تہائی اکثریت سے منتخب ہونے والے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ایک متنازعہ عدالتی عمل کے ذریعے ہٹائے جانے کو نہ صرف پاکستان، بلکہ اس کے اہم ترین دوست ملک عوامی جمہوریہ چین میں بھی بہت تشویش سے دیکھا گیا ہے۔ فیصلہ آنے کے بعد سے میں نے چینی میڈیا ، خاص طور پر سرکاری میڈیا کو کافی ...

تفصیل پڑھیں

ننگِ ملت، ننگِ دیں، ننگ وطن

سازش کا مقابلہ دانش مندی اور تدبیر سے کیا جاتا ہے۔ ننگِ آدمیت کے تصور کو بہت پہلے علامہ اقبالؒ نے ننگِ ملت، ننگِ دیں، ننگ وطن کے خوب صورت شعر میں سمجھا دیا تھا ۔جو لوگ پاکستان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں ، ایسے ننگِ پاکستان لوگ ہی اصل میں علامہ اقبالؒ کے بتائے ہوئے ننگِ ملت، ننگِ ...

تفصیل پڑھیں

کٹھ پتلی تماشا

پاکستانی عوام کے منتخب کردہ وزیر اعظم کو جے آئی ٹی کے نام پر عدالتوں میں گھسیٹنے کی روایت قائم کی جا رہی ہے۔ پاکستانی عوام اپنے ملک کی عدالتوں کی چھ سات دہائیوں پر محیط تاریخ سے بھی بخوبی واقف ہیں اور ان تحقیقاتی اداروں کی کارکردگی اور کریڈپبلٹی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے جو ...

تفصیل پڑھیں

شنگھائی تنظیم۔۔۔ نئی راہ، نئے مواقع

وزیراعظم میاں نواز شریف قازقستان کے دارالحکومت آستانہ کے دورے سے واپس آ گئے ہیں جہاں انہوں نے شنگھائی تنظیم (SCO) کے 17 ویں سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ اس سال کی سب سے اہم ڈویلپمنٹ یہ ہوئی کہ پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تنظیم کی مکمل رکنیت دے دی گئی ہے، اس سے پہلے کئی سال سے ...

تفصیل پڑھیں

پنجاب بجٹ 2017ء۔۔۔ ایک جائزہ

جاپان اور میکسیکو دونوں کی آبادیً 12 کروڑ سے کچھ اوپر ہے اور یہ دونوں ملک دنیا میں آبادی کے اعتبار سے گیارہویں اور بارہویں نمبر پر ہیں۔ ہمارے صوبہ پنجاب کی آبادی کتنی ہے؟ اس کی اصل تعداد تو مردم شماری کے نتائج جاری ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گی لیکنپنجاب کی آبادی 12 کروڑ کے لگ بھگ ...

تفصیل پڑھیں

الیکشن سال کا بجٹ

پاکستان کے سالانہ بجٹ 2017-18ء کا سب سے اچھا شگون تو یہ ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے اپنی حکومت کا لگاتار پانچواں بجٹ پیش کیا۔ اس سے پہلے میاں نواز شریف کی دونوں حکومتوں کو چوتھا بجٹ پیش کرنے کی نوبت نہیں آئی تھی۔باقی سب اچھی اور بری باتیں ایک طرف، سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب عوام کی ...

تفصیل پڑھیں

سی پیک کے دشمن (آخری حصہ )

آج بھارت کی سیاست ہندو انتہا پسندوں کے قبضے میں جا چکی ہے۔ مسلمانوں اور پاکستان کی دشمن بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے کانگریس اب بہت معصوم اور بے ضرر لگتی ہے، حالانکہ مسئلہ کشمیر اور اس کے بطن سے جنم لینے والے تمام مسائل کانگریسی لیڈروں، جواہر لال نہرو اور سردار ...

تفصیل پڑھیں

سی پیک کے دشمن

اگر کہا جائے کہ پنڈٹ جواہر لال نہرو اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی روحیں اس وقت عالم بالا میں کرب سے تڑپ رہی ہوں گی تو غلط نہ ہو گا کیونکہ شمولیت کی شدید خواہش کے باوجود بھارت اپنے آپ کو سی پیک سے دور رکھنے پر مجبور ہے ۔ اگر بھارت سی پیک کو تسلیم کر لیتا ہے تو 70 سال سے کشمیر پر اس کا ...

تفصیل پڑھیں

سوشل میڈیا قوانین

ڈس انفارمیشن، غلیظ پراپیگنڈہ، دہشت گردی اور بے راہ روی، یہ وہ چار ناسور ہیں جو اس وقت سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ پچھلے دنوں پنجاب حکومت کی سب کیبنٹ کمیٹی امن و امان کا انتہائی اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد پھیلانے والے 20 افراد کے خلاف ...

تفصیل پڑھیں

قانونی دنگل، سیاسی درجہ حرارت اور شکرے

تقریباً دو ماہ کے صبر آزما انتظار کے بعد پاناما لیکس کا فیصلہ آیا،لیکن پتہ چلا کہ یہ فائنل نہیں،بلکہ سیمی فائنل تھا۔ابھی تک تو پانامہ ایک قانونی دنگل ہی تھا،لیکن چونکہ یہ ختم ہونے کی بجائے اگلے راؤنڈ میں چلا گیا ہے، اس لئے اب یہ قانونی سے زیادہ سیاسی دنگل بنتا جا رہا ہے۔اب ...

تفصیل پڑھیں

پولیس کا سیاسی استعمال (آخری قسط)

اکیسویں صدی کی دوسری دہائی ختم ہونے کو ہے، چار سو میڈیا کا طوطی بول رہا ہے جس نے لوگوں کی آگہی (awareness) کو بہت زیادہ بلند کر دیا ہے، جس کی وجہ سے حکومتوں کے لئے من مانی کرنا اب اس طرح سے ممکن نہیں رہا۔ جیسے پہلے ہوا کرتا تھا، سوشل میڈیا کا جادو بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔دنیا بھر کی ...

تفصیل پڑھیں

پولیس کا سیاسی استعمال (حصہ اول)

پاکستان میں پولیس کا سیاسی استعمال نیا نہیں، غالباً شروع ہی سے ایسا ہوتا آرہا ہے، لیکن پچھلے کچھ عرصے میں اسے باقاعدہ institutionalize کر دیا گیا ہے، صوبوں کی حکومتیں یہ بات مکمل طور پر بھول چکی ہیں کہ پولیس ایک ڈسپلنڈ فورس ہے جس کا مقصد امن و امان کا قیام اور عوام کی مدد کرنا ہے، ...

تفصیل پڑھیں

پولیس کے آئی جی صاحبان فٹ بال کیوں؟ (2)

سمجھنے کی بات یہ ہے کہ ایک عام آدمی کو اے ڈی کھوجہ سے کیا لینادینا، لیکن قانون کی حکمرانی ایک ایسا خواب ہے جو ہر پاکستانی دیکھتا ضرور ہے۔ابھی سندھ ہائی کورٹ کی وجہ سے چارج دوبارہ اے ڈی کھوجہ کے پاس ہی ہے کیونکہ ہائی کورٹ نے حکم دے رکھا ہے کہ حتمی فیصلے تک انہیں نہ ہٹایا جائے۔ ...

تفصیل پڑھیں

پولیس کے آئی جی صاحبان فٹ بال کیوں؟ (1)

جنرل ضیاء الحق کے 1988ء میں ہوائی حادثہ میں جاں بحق ہونے کے بعد پاکستان میں جمہوری دوربحال ہوا تو مرکز میں پیپلز پارٹی اور پنجاب میں مسلم لیگ کی حکومتیں بن گئیں، بے نظیر بھٹو وزیر اعظم پاکستان اور میاں نواز شریف وزیر اعلی پنجاب، لیکن جلد ہی دونوں میں محاذ آرائی شروع ہو گئی جو ...

تفصیل پڑھیں

صوبوں میں آئی جی پولیس کی تقرریاں

خیبر پختون خواہ کے آئی جی پولیس ناصر درانی 16 مارچ کو ریٹائر ہو گئے، اب ان کی جگہ ایڈیشنل آئی جی سید اختر علی شاہ کے پاس قائم مقام آئی جی کا چارج ہے، دیکھتے ہیں آنے والے دنوں میں انہیں ہی مستقل کیا جاتا ہے یا کوئی نیا آفیسر آئی جی لگایا جاتا ہے۔ پنجاب کے آئی جی مشتاق سکھیرا بھی 10 ...

تفصیل پڑھیں

اتر پردیش میں انتہا پسند یوگی کی حکومت

راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) کے لیڈر ونایک دمودرسوارکر نے منظوم نعرہ لگایا تھا: اک دیو، اک دیش، اک بھاشا اک جاتی، اک جیوا، اک آشا (خدا ایک، وطن ایک،،زبان ایک،نسل ایک، قسم ایک، امید ایک)۔۔۔ یعنی ہر وہ شخص جو ہندوستان میں رہتا ہے، وہ صرف ایک خدا، یعنی بھگوان کا پیروکار بن ...

تفصیل پڑھیں

اتر پردیش پر ہندو جنونیوں کا قبضہ (2)

2014 ء کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتنے کے بعد نریندر مودی اب تمام ہندو انتہا پسند تنظیموں کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے اکھنڈ بھارت، ہندؤتوا اور اس طرح کے تمام جنونی نظریات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کھل کر سامنے آچکے ہیں اور اس کا ایک نتیجہ بھارت کی سب سے بڑی اور سیاسی طور پر سب سے اہم ...

تفصیل پڑھیں