تازہ ترین

ای پیپر

عمر جاوید

عمر جاوید

سعودی عرب میں تبدیلی؟

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے اٹھائے گئے، حالیہ اقدامات نے پوری دنیا کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شاہی خاندان کی 11اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ شاہی خاندان کے کئی اہم عہدے داروں کی گرفتاریوں کو سعودی سیاست میں اہم تبدیلیوں کا پیش خیمہ ...

تفصیل پڑھیں

چین: سیاسی سمت کا جا ئزہ

کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت اس وقت چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے چین کے عالمی کردار میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ایک پاکستانی کے طور پر ہمارے لئے چین کی جو اہمیت ہے، اس سے تو ہر کوئی آگاہ ہے، مگر اب تو چین کو اپنی معاشی ترقی کی بدولت ...

تفصیل پڑھیں

پاک امریکہ تعلقات۔۔۔پگھلتی برف؟

امریکی مخبری پر پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں امریکی خاتون کیٹلان کولمن، اس کے شوہر جوشوا اور ان کے تین بچوں کے بازیاب ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’پاکستان نے ڈومور پر عمل کیاہے مغویوں کی بازیابی پاک امریکہ تعلقات ...

تفصیل پڑھیں

زوال پذیر تعلیمی نظام

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نتائج کے مطابق اس سال سی ایس ایس کے امتحان میں 9301 امیدواروں میں سے صرف 312 امیدوار ہی کامیاب ہو پائے۔ یوں سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 3.32 فیصد ہی رہا۔ پاکستان کے تعلیمی نظام پر نظر رکھنے والے کسی بھی شخص کے لئے اس خبر میں حیرت کا کوئی خاص ...

تفصیل پڑھیں

گھر کی صفائی

گزشتہ چند دنوں میں مختلف مواقع پروزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے کئی ایسے اہم بیانات سامنے آئے، جن پر اب تک میڈیا میں بحث کا سلسلہ چل رہا ہے۔ خاص طور اپنے گھر کو صاف کرنے کی ضرورت اور سرد جنگ کے دوران بنائی گئی پالیسیوں پر خواجہ آصف کی تنقید پر جہاں کئی حلقوں نے ان بیانات کی ...

تفصیل پڑھیں

جرمن انتخابات:یورپی یونین کے لئے خطرے کی گھنٹی

جرمنی کے انتخابات میں چانسلر مر کل چوتھی مرتبہ اپنے عہدے پر برقرار رہنے میں کامیاب تو ضرور ہوئیں، مگر اس مرتبہ مرکل کے سرسجی کامیابی کے اس تاج میں بہت سے کانٹے بھی موجود ہیں۔ مرکل کی ’’کرسچن ڈیمو کریٹ پارٹی‘‘ کے ووٹوں میں نمایاں طور پر کمی ہوئی، اسے 33 فیصد ووٹ حاصل ...

تفصیل پڑھیں

ٹرمپ کے جنگجوانہ عزائم

19ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں جو خطاب کیا، اس کی اقوام متحدہ میں اس سے پہلے کوئی نظیر ملنا ممکن نہیں۔ایک ایسے عالمی ادارے کہ جس کو دوسری جنگ عظیم کی تباہ کاریوں کے بعد اس مقصد کے لئے بنایا گیا تھا کہ انسانیت کو کبھی جنگوں کے باعث ایسی ...

تفصیل پڑھیں

این اے120کا انتخابی معرکہ

پارلیمانی نظام کے حامل کسی بھی ملک میں ضمنی انتخابات کوئی غیر معمولی بات نہیں ہوتی۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ بھی ضمنی انتخابات سے بھری ہوئی ہے۔ ضمنی انتخابات کی نشستوں کے نتائج سے نہ تو حکومتوں کا تختہ الٹتا ہے اور نہ ہی کسی ضمنی انتخاب سے اپوزیشن، حکومت میں آنے کے قابل ہوجاتی ...

تفصیل پڑھیں

روہنگیاپر ہونے والے مظالم

ابراہم لنکن کا ایک بہت مشہور قول ہے کہ ’’ناخوشگوار حالات یا مشکلات کے سامنے تقریباً تمام انسان کھڑے ہوسکتے ہیں، مگر کسی انسان کا حقیقی کردار اس وقت سامنے آتا ہے جب اس کو اقتدار حاصل ہوتا ہے‘‘۔۔۔میا نمار(برما)کے شمال مغربی علاقے راکھین میں روہنگیا کے مظلوم طبقے پر ...

تفصیل پڑھیں

رنگیلے گرو کے شرمناک کرتوت

معروف ہسپانوی ادیب اور دانشور جوزبرگامن گوٹے ریزکا مشہور قول ہے کہ ’’ایسا یقین جس میں شک کے لئے رتی برابر گنجائش بھی نہ ہو، وہ یقین نہیں، بلکہ توہم پرستی ہوتی ہے‘‘ توہم پرستی کو مکمل طور پر کسی مخصوص جغرافیہ کے ساتھ وابستہ نہیں کیا جاسکتا۔ امریکہ اور یورپ کو موجودہ ...

تفصیل پڑھیں

ٹرمپ کی جنگجوانہ پا لیسی

21اگست کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں ایسی کو ئی نئی پالیسی نہیں دی جس سے 16سال سے جاری افغان جنگ کسی فیصلہ کن نتیجے پر پہنچتے دکھائی دے۔ٹرمپ نے جہاں ایک طرف یہ کہا کہ امریکی فوج زیادہ عرصے تک افغانستان میں نہیں رہے گی وہیں دوسری طرف وہ امریکی افواج کے انخلا کے حوالے ...

تفصیل پڑھیں

بے بہا خوشی کی وزارت

ادب کی تخلیق یا اس کے مقاصد کے حوالے سے دنیا بھر میں ہو نے والے بحث و مباحثوں کا سلسلہ صدیوں پرانا ہے۔ ادب پیدا کیوں ہوتا ہے؟ ادب کو کیسے تخلیق ہونا چاہیے؟ کیا ادب کا کوئی مقصد بھی ہوتا ہے؟ یا اس کا کوئی مقصد بھی ہونا چاہیے؟ ادب میں جمالیات کا عنصر کس حد تک ہونا چاہے اور کس حد تک ...

تفصیل پڑھیں

سیاسی انتشارکی وجوہات

70ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ایک مرتبہ پھر سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے۔ نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد میڈیا کے اکثر حلقوں میں دن رات بحث و مباحثے کے جو سلسلے چل رہے ہیں ان میں سیاسی کشیدگی کی حقیقی وجوہات کو تلاش کرنے کی بجائے، ...

تفصیل پڑھیں

دلت بھارتی صدر

بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کو وند 65فی صد سے زائد ووٹوں کے ساتھ بھارت کے 14ویں صدر منتخب ہوچکے ہیں۔ پاکستان سمیت کسی بھی پارلیمانی نظام کے حامل ملک میں صدر کا عہدہ ایک علامتی عہدہ ہوتا ہے، جس کے پاس حقیقی اختیارات نہیں ہوتے، مگر بعض مرتبہ پارلیمانی ...

تفصیل پڑھیں

سقوطِ موصل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’موصل کی آزادی‘‘ پر بیان جاری کیا کہ’’ موصل کی آزادی انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف بہت بڑی فتح ہے‘‘۔ داعش کے انسان دشمن ہونے میں تو کسی کو شک نہیں، مگر عراق کے اس دوسرے بڑے شہر کی صورت حال سے ثابت ہوتا ہے کہ داعش کی طرح امریکہ ...

تفصیل پڑھیں

پاناما کیس کے سیاسی اور انتخابی اثرات

پاناما کیس ٹی وی کے کسی دلچسپ سیزن کی طرح اب اپنے تین سیزنز پورے کر کے چوتھے سیزن میں داخل ہوچکا ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں پہلا سیزن اس وقت شروع ہوا، جب تحریک انصاف نے اس معاملے پر اپنے احتجاج کا آغاز کیا۔دوسرے سیزن میں یہ معاملہ سپریم کورٹ میں گیا، پھر تیسرے سیزن میں جے آئی ٹی کی ...

تفصیل پڑھیں

مودی کے دورہ اسرائیل کا پس منظر

Palestine belongs to the Arabs in the same sense that England belongs to the English or France to the French. It is wrong and inhuman to impose the Jews on the Arabs. What is going on in Palestine today cannot be justified by any moral code of conduct. فلسطین کے مسئلے پر لکھے گئے یہ تاریخی جملے کسی فلسطینی یا عرب کے نہیں، بلکہ ہندوستان کے’’باپو‘‘ مہاتما گاندھی کے ہیں۔ گاندھی ...

تفصیل پڑھیں

یا دوں کا جشن

سوانح عمری کی صنف کو بنیادی طور پر مغربی صنف مانا جاتا ہے، کیونکہ مشرق کے بارے میں ایک عمومی تاثر یہ رہا ہے کہ یہاں پر مغرب کے برخلاف اپنی ذات کو نمایاں کر نایا خوبیوں کوبیان کرنا ایک طرح سے معیوب سمجھا گیا ہے۔ ہماری تہذیب میں اپنی انا کو دباکر رکھنا یامارنا ہمارے نزدیک ایک ...

تفصیل پڑھیں

برطانیہ کا سیاسی بحران

ایک زمانہ تھا جب برطانوی انتخابات براہ راست برصغیر پر بھی اثر انداز ہوتے تھے۔1947ء سے پہلے برصغیرکے لئے برطانوی انتخابات کی اہمیت اس لئے زیادہ تھی کہ برطانیہ کے انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتیں اپنے پروگرام اور منشور میں واضح طور پر بتاتیں کہ وہ’’برطانوی تاج کے ...

تفصیل پڑھیں

قطر کے سفارتی بائیکاٹ کے اثرات

سعودی عرب اور اس کے خلیجی اتحادی ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع ہونے سے مشرق وسطیٰ کے اندر ایک ایسا بڑا بحران پیدا ہوگیا ہے جو اس خطے کے حالات کو بری طرح سے متاثر کر ے گا۔ قطر کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا بظاہر مقصد تو یہی بتایا جارہا ہے کہ قطردہشت گردی کی حمایت ...

تفصیل پڑھیں