تازہ ترین

ای پیپر

لیفٹیننٹ کرنل(ر)غلام جیلانی خان

لیفٹیننٹ کرنل(ر)غلام جیلانی خان

لیفٹیننٹ کرنل(ر)غلام جیلانی خان

ج سے جج اور ج سے جرنیل!

کل کسی فنکشن میں جانے کا اتفاق ہوا۔ جو جگہ ملی وہ ازراہِ اتفاق ایسی تھی جہاں جاننے والا کوئی نہ تھا۔ سب اجنبی چہروں کے لوگ تھے، پڑھے لکھے، خوش پوش اور خوش گفتار۔۔۔ موضوعِ زیر بحث وہی سیاسی حالاتِ حاضرہ تھے۔ سب کا تعلق ایک ہی طبقہ ء فکر سے تھا۔ ججوں اور جرنیلوں کے لتّے لئے جا رہے ...

تفصیل پڑھیں

ایران اب افغانستان میں بھی گھس آنا چاہتا ہے

ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ضرور ہے۔ اس سے ہمارے قدیم مذہبی، ثقافتی،لسانی اور تاریخی روابط بھی ہیں۔لیکن یہ امر افسوسناک ہے کہ ماضئ قریب میں ایک عرصے سے روابط کا یہ صاف و شفاف آئینہ مکدر ہوتا جا رہا ہے اور پہل ایران کی طرف سے ہوئی ہے،پاکستان کی طرف سے نہیں۔اس کی وجوہات جو اول ...

تفصیل پڑھیں

پاکستان پہلے یا جمہوریت پہلے؟

کل پاکستان کا 70واں یومِ آزادی منایا گیا۔ ان سات عشروں میں ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا اس پر آپ نے بہت سی تحریریں پڑھی ہیں۔ مختصراً یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہم نے بہت کچھ کھویا اور بہت کچھ پایا۔ بلکہ یہ کہنا زیادہ درست ہوگا کہ بہت کم کھویا اور بہت زیادہ پایا۔ آج پاکستان قوموں کی ...

تفصیل پڑھیں

تیمر گرہ کے شہید

یہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات تھی۔ میجر علی عثمان، کور آف ملٹری انٹیلی جنس (13لانسرز) جن کا تعلق206 سروے سے تھا اور وہ دیر کے ایک انٹیلی جنس دستے کے آفیسر کمانڈنگ تھے،کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ تیمر گرہ ایریا کے نواح میں شیروت کائی اور واری نامی گاؤں میں ایک مکان میں چند دہشت ...

تفصیل پڑھیں

عائشہ گلا لئی ڈرامے سے اہم تر

مجھے یقین سا ہے کہ عائشہ گلالئی کا کیس چند روز اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہے گا اور پھر سب کچھ بھلا دیا جائے گا۔ موصوفہ نے جو الزامات عمران خان پر لگائے ہیں وہ درست ہیں یا غلط اس بحث میں اُلجھنا فضول ہے۔ فریقین اپنی اپنی ڈگڈگی بجا رہے ہیں اور اس تماش گاہ میں ہر روز ایک نئی ...

تفصیل پڑھیں

ذرا دیکھ اس کو جو کچھ ہو رہا ہے، ہونے والا ہے!

کل کے میرے کالم کا موضوع ’’افغانستان اور پاکستان‘‘ تھا۔ ملک کے اندرونی حالات جس ڈگر پر جا رہے ہیں، سارا میڈیا ان پر گوہر افشانیاں اور خوش نویسیاں کرتا رہتا ہے۔ لیکن بہت کم لوگ ہیں جو بیرونی حالات کو مدنظر رکھ کر کچھ کہتے یا لکھتے ہیں۔ میں نے لکھا تھا کہ پاکستانی ...

تفصیل پڑھیں

افغانستان اور پاکستان!

بے وقوفی کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔۔۔ رائٹر خبررساں ایجنسی کی ایک خبر کے مطابق امریکی صدر آج کل اس بات پر سخت پیچ و تاب میں مبتلا ہیں کہ ان کی افواج کو افغانستان میں مکمل فتح کیوں حاصل نہیں ہورہی؟ ٹرمپ کی زندگی کا پس منظر چونکہ غیر فوجی ہے اس لئے ان کو یہ ادراک نہیں کہ ہر جنگ طاقتور ...

تفصیل پڑھیں

تفہیمِ اقبال: بانگِ درا (3)

گلِ رنگیں یہ بانگ درا کی دوسری نظم ہے اور شعری ہیئت کے اعتبار سے مسدس ہے۔ یعنی چھ مصرعوں والی نظم۔۔۔ اس میں پہلے چار مصرعوں کے قافیے ہم وزن اور ہم صوت ہوتے ہیں اور ردیف بھی یکساں ہوتی ہے۔ اقبال کی کئی مشہور نظمیں مسدس ہیں اور ان کی بحور اور اوزان تقریباً یکساں ہیں اور مترنم بھی ...

تفصیل پڑھیں

ہمارا داخلی عدم استحکام اور سی پیک

اس پیشگوئی کے لئے کسی نجومی کی ضرورت نہیں کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی بحران آنے والے دنوں اور مہینوں میں شدت اختیار کرتا چلا جائے گا۔ ابھی سے اس کے آثار ظاہر ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے سابق وزیراعظم کی نااہلی کو پاکستان کے آئین سے بغاوت کا نام دے دیا ...

تفصیل پڑھیں

اگر کھو گیا اک نشیمن تو کیا غم؟

28جولائی 2017ء کو دوپہر بارہ بجے تک نوازشریف صاحب پاکستان کے سیاہ و سفید کے مالک تھے۔ وہ تین بار پاکستان کے وزیراعظم بنے لیکن تینوں بار وزارتِ عظمیٰ کی مقرر شدہ پانچ سالہ مدت پوری نہ کرسکے۔ تین بار پاکستان کی باگ ڈور سنبھالنا اور پھر تینوں بار قبل از وقت رخصت ہو جانا ان کی تقدیر ...

تفصیل پڑھیں

بُک شیلف:’’امام الکلام‘‘ (2)

شہنشاہِ الفاظ و سلطان المعانی و تاجدارِ سخن علامہ چودھری اصغر علی کوثر وڑائچ نے امام الکلام کا دیباچہ خود تحریر فرمایا ہے جو گیارہ صفحات پر مشتمل ہے۔ ان صفحات میں چودھری صاحب نے عربی زبان میں علمِ عروض کی ابتدا خلیل بن احمد بصری کے نام معنون کی ہے۔ لیکن یہ بھی کہا ہے کہ عربی ...

تفصیل پڑھیں

بک شیلف: ’’امام الکلام‘‘ (1)

نام کتاب: امام الکلام (مجموعہ ء رباعیاتِ اردو)شاعر: شہنشاہِ الفاظ و سلطان المعانی و تاجدارِ سخن علامہ چودھری اصغر علی کوثر وڑائچپبلشرز: پاکستان لٹریچر اکیڈمی ۔412 جہاں زیب بلاک علامہ اقبال ٹاؤن، لاہورایڈیشن: اول (مئی 2016ء)صفحات 192قیمت: فی نسخہ ایک ہزار روپیہ نقدزیر تبصرہ کتاب کے ...

تفصیل پڑھیں

پاک فوج کا ایک غیر روائتی امتحان(2)

دوچار روز پہلے (21جولائی 2017ء) آئی ایس پی آر کی طرف سے یہ خبر آئی کہ آپریشن خیبر۔ چہارم کے دوران پاک فوج کو ایک بڑی عسکری کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے افواج پاکستان نے دس روز پہلے یہ آپریشن شروع کیا تھا۔ماضی میں کافی جانی قربانیاں دینے کے بعد پاکستان میں دہشت ...

تفصیل پڑھیں

پاک فوج کا ایک غیر روائتی امتحان(1)

دیکھتے ہیں پانامہ لیکس کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا لوگوں کی اکثریت گومگو کی کیفیت میں رہے گی۔پاکستانی سیاست کا یہ موضوع ایسا ہے کہ گوئم مشکل وگرنہ گوئم مشکل کی ضرب المثل اس پر عین مین صادق آتی ہے۔ پانامہ سے پہلے بھی دھرنوں نے قوم کا ناطقہ بند کر ...

تفصیل پڑھیں

لگتا ہے کھیل شروع ہونے والا ہے!

میرا کل کا کالم جو مودی کے متوقع جانشین یوگی ادتیاناتھ پرتھا، اس میں ایک مختصر ترین فقرہ یہ تھا: ’’پاناما کیس کی موجودہ سماعت اور خیبر۔4آپریشن کا بیک وقت شروع ہونا خالی از علّت نہیں!‘‘ کئی دوستوں نے اس کو ڈی کوڈ کرنے کے لئے صبح صبح فون کیا تو میں نے عرض کیا کہ اس کی ...

تفصیل پڑھیں

یوگی ادتیا ناتھ: انڈیا کا اگلا پردھان منتری!

گزشتہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب کسی چینل پر عمران خان کا ایک انٹرویو سن (اور دیکھ) رہا تھا۔ اینکر نے کئی اہم سوال کئے جن میں سول ملٹری روابط، امریکہ سے برتاؤ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے سب سے پہلے کرنے والے اقدامات اور ہمسایوں سے تعلقات وغیرہ جیسے سوال شامل تھے۔ مجھے ...

تفصیل پڑھیں

وزیراعظم کے خلاف ایک سازش یہ بھی ہے!

آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں ان یادگار ایام میں شمار کیا جائے گا جنہوں نے قوم کی تقدیر بدلنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ایسا منظر اس وقت دیکھنے میں آتا ہے جب قوم ایک دوراہے پر آ کھڑی ہوتی ہے۔ عوامی آرزوئیں تقسیم ہو جاتی ہیں اور سیاسی مستقبل دھندلا نظر آنے لگتا ہے۔ پاکستان کے ...

تفصیل پڑھیں

تفہیمِ اقبال:بانگ درا (3)

(2) امتحانِ دیدۂ ظاہر میں کوہستاں ہے تُو پاسباں اپنا ہے تُو، دیوارِ ہندُستاں ہے تُو مطلعِ اوّل فلک جس کا ہو وہ دیواں ہے تُو سُوئے خلوت گاہِ دل دامن کشِ انساں ہے تُو برف نے باندھی ہے دستارِ فضیلت تیرے سر خندہ زن ہے جو کُلاہِ مہر عالم تاب پر اس بند کا سلیس اردو یہ ہے: ’’اے ...

تفصیل پڑھیں

تفہیمِ اقبال:بانگ درا (2)

سیاسیاتِ امروزہ کے معروف موضوعات سے ہٹ کر کالم لکھنا اور وہ بھی کبھی دفاع ، کبھی اقبالیات، کبھی سپورٹس اور کبھی دوسرے متفرق اور غیر سیاسی موضوعات کو مرکزِ سخن بنانا بڑے جان جوکھوں کا کام ہے۔ ہمارے عوام کی اکثریت کو تو سیاست گزیدگی کی لت پڑچکی ہے (یا شائد ڈال دی گئی ہے) اس لئے ان ...

تفصیل پڑھیں

پاکستان میں فٹ بال: چند تاثرات!

ایک وقت تھا پاکستان میں کرکٹ اور ہاکی کے بعد والی بال کا طوطی بولتا تھا۔ میں کرکٹ اور ہاکی کے عروج و زوال کے اسباب و علل پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ میری جوانی جس علاقے میں پروان چڑھی اس میں کرکٹ کی گیم کا کوئی زیادہ عمل دخل نہیں تھا۔ ویسے تو پاک پتن میں کرکٹ کے شائقین کی کمی نہ ...

تفصیل پڑھیں