سوشل میڈیا کے بارے میں ناقابل یقین اعدادو شمار

epaper


نیویارک(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا کا استعمال دنیا بھر میں کیا جاتا ہے اور ہر شخص کا فیس بک، گوگل پلس، ٹویٹر یا کسی بھی سوشل میڈیا ویب سائیٹ پر لازماًاکاﺅنٹ ہوتا ہے۔ ہم آپ کو سوشل میڈیا کے بارے میں چند ایسی باتیں بتائیں گے جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔موبائل فون اور ٹوتھ برش،یہ بات حیران کر دینے کے لئے کافی ہے کہ دنیا بھر میں لوگوں کے پاس ٹوٹھ برش سے زیادہ موبائل فونز ہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا کی آبادی سات ارب ہے اور تقریباً چار ارب لوگوں کے پاس موبائل فون ہے جبکہ 3.5ارب لوگوں کے پاس ٹوتھ برش ہیں۔فیس بک کا استعمال کرنے والے 50لاکھ لوگوں کی عمر دس سال سے کم ہے،فیس بک میں یہ بات موجود ہے کہ اس کا استعمال کرنے والوں کی عمر 13سال سے زائد ہونی چاہیے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ اکثر والدین خود ہی بچوں کو اکا?نٹ بناکر دیتے ہیں۔ فوربس کے مطابق 95فی صد والدین کو علم ہے کہ ان کے بچے فیس بک استعمال کرتے ہیں جبکہ 78فیصد والدین اپنے بچوں کو خود اکاﺅنٹ بنانے میں مدد کرتے ہیں۔فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد امریکی آبادی سے دگنی،یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد امریکی آبادی سے زیادہ ہے۔ امریکہ کی آبادی اس وقت 314ملین جبکہ فیس بک کے صارفین 800ملین تک پہنچ چکے ہیں۔اگر ان میں سے چند ہزار لوگوں سے بھی اپنا پیج لائیک کروانے میں کامیاب ہوجائیں تو آپ کا کاروبار کافی ترقی کرسکتا ہے۔ہر سیکنڈ یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کی جاتی ہے،آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یوٹیوب پر ہر سیکنڈ میں ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جاتی ہے۔مائیں سب سے زیادہ فیس بک پر برانڈ کو پسند کرتی ہیں،آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ فیس بک پر مائیں سب سے زیادہ مختلف برانڈ زکو پسند کرتی ہیںلہذاکمپنیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی اشیاءکی تشہیر کے لئے اس بات کا بھی خیال رکھیں۔فیس بک صارفین نے ’ورچیول ‘دو ارب ڈالر صرف کئے،آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ فیس بک صارفین نے گذشتہ سال ’ورچیو ل کریڈٹ‘ پر 1.8ارب ڈالر صرف کئے۔کمپنیاں 70فی صد فیس بک سوالات کو نظر انداز کردیتی ہیں۔جب فیس بک صارفین اپنے سوالات پوسٹ کرتے ہیں تو انہیں صرف 30فیصد رسپانس ملتا ہے لہذا اگر کمپنیاں اس پر توجہ دیں تو انہیں خاطر خواہ فائدہ ہو سکتا ہے۔