صوابی( بیورورپورٹ)دارالعلوم تعلیم القر آن شاہ منصور ضلع صوابی میں قر آن وحدیث کا سبق پڑھنے والے غیر رجسٹرڈ پندرہ افغان طلباءکو حکومتی پالیسی کی روشنی میں افغانستان کو واپس بھیج دیا گیا جب کہ جامع مسجد جنگی ڈھیر میں قر آن ناظرہ پڑھنے والے دو غیر رجسٹرڈ طلباءکو بھی اپنے وطن منتقل کر دیا گیا۔ جامعہ تعلیم القر آن شاہ منصور کے ان طلباءکو شیخ القر آن والحدیث نورالہادی اور ایس ایچ او تھانہ زیدہ نورالا مین خان کی موجودگی میں افغانستان رخصت کر دیا گیا سانحہ پشاور کے بعد حکومت نے ان افغان مہاجرین کو اپنے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جو حکومت پاکستان کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھے ضلع صوابی کے مدراس و مساجد میں قر آنی سبق پڑھنے والے طلباءاور گدون صنعتی بستی میں محنت مزدوری کر نے والے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو حکومتی احکامات کی روشنی میں اپنے ملک افغانستان منتقل کر نے کے سلسلے میں ڈی آئی جی مردان سعید خان وزیر نے حال ہی میں صوابی کے مختلف مدارس کا دورہ کیا تھا اور ان کے مہتممین کو حکومتی احکامات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا تھا#