کاٹلنگ ( نمائندہ پاکستان )ما ر نہیں پیار کے دعوے دھرے کے دھرے رہ کئے۔گورنمنٹ پرائمری سکول غازی بابا کے استاد بد معاشی پر تُلے ہو ئے ہیں۔انھوں نے تیسری جماعت کے طالب علم لقمان پر تشدد کر کے بے ہوش کر دیا۔والدین نے کاٹلنگ پریس کلب میں احتجاج کر تے ہو ئے کہا۔کہ سرکاری سکولوں میں زیادہ داخلے کے دعویدار معصوم بچوں کو حراساں کر رہی ہے۔مختلف قسم کی ازیتیں دی رہی ہے۔ہمارے بچے کو دیوار کے ساتھ ہاتھ اوپر کرکے لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر نی شروع کر دی۔جسکے نتیجے میں وہ بے ہوش ہو گیا۔اور دو دن کیلئے ہسپتال میں داخل کر دیا۔اب سینے میں شدید درد محسوس کر رہا ہے۔والد نے میڈیاسے بات چیت دوران اپنے بچے کا درد برداشت نہ کر نا بیان کرتے ہو ئے رو پڑا۔انھوں نے کہا کہ میں پی ٹی سی چیرمین سید نواب کے علاوہ ایجوکیشن افسر کے افس میں درخواست بھی جمع کر ائی۔لیکن کو ئی عمل دخل نہ ہو سکا۔انھوں نے خیبر پختون خواہ کے تعلیم کے دعویدار وزیر تعلیم اور اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا۔کہ وحشی استاد ابرار ولد عرش کو سخت سے سخت سزا دی جا ئے۔اور عہدے سے بر خاست کیا جائے۔