اعلی تعلیم کے ادارے سماجی ومعاشی ترقی کے حوالے سے اہمیت کے حامل ہیں ، اقبال ظفر جھگڑا

 پشاور(آن لائن)گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ اعلی تعلیم کے ادارے عوا م کی سماجی ومعاشی ترقی کے حوالے سے خاطرخواہ اہمیت کے حامل ہیں اورضرورت اس امر کی ہے کہ اعلی تعلیم کے شعبے میں معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حقیقت پسندانہ خطوط پر پیشرفت یقینی بنائی جائی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کے روز گورنر ہاوس پشاورمیں انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسزپشاورکے بورڈ آف گورنر زکے20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیراعلی کے سپیشل اسسٹنٹ برائے اعلی تعلیم مشتاق غنی سمیت سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ہائیرایجوکیشن،پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرسکندرقیوم اوروائس چانسلر پشاوریونیورسٹی، ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ اوردیگر متعلقہ حکام نے میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے جوکہ بورڈزآف گورنرزکے چیئرمین بھی ہیں نے کہاکہ یقیناًمارکیٹ کے تقاضوں کی بنیاد پر حکمت عملی بھی اس ادارے کو مطلوبہ معیار کے مطابق مقاصد کے اصول کابہترین وسیلہ ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پائیدارامن اورتعمیروترقی کیلئے علم بنیادی زینہ ہے۔گورنر نے زور دیاکہ ادارے کی کارکردگی کومزیدبہترکرنے کیلئے ریسرچ کے معیار میں مزیدبہتری لاناہوگی۔اجلاس کوبتایا گیا کہ ادارے میں اس وقتPhDاساتذہ کی تعداد42 ہے جبکہ 28 اساتذہ PhD کیلئے بیرونی ممالک میں زیرتعلیم ہیں جن کی واپسی کے بعد ادارے میں اعلی تعلیم کے حامل اساتذہ کی تعداد وگنی ہوجائیگی۔ اجلاس کومزیدبتایا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے بیرونی ملک عالمی معیار کے حامل تعلیمی اداروں کے ساتھ اپنے روابط ہیں جن میں چاربرطانوی یونیورسٹیز شامل ہیں ۔اس کے علاوہ ادارے کے اساتذہ اورمتعدد طلباء وطالبات سپانسرشپ سکیم کے تحت مختلف اعلی تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں اورمتعددبین الاقوامی معیار کے کانفرنسز اورورکشاپس میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔اجلاس میں انسٹیٹوٹ کے سالانہ بجٹ2015-16کی بھی منظوری دی گئی۔دریں اثناانسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرمحمدمحسن نے بورڈ آف گورنرز کوانسٹی ٹیوٹ کی کاکردگی کی موجودہ صورتحال سمیت کامیابیوں اورمستقبل کے اہداف سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ان منجیمنٹ سمیت مالیاتی اور امتحانات کے نظام کومزید بہتربنایاگیا ہے اورکیمپس میں تعلیمی ماحول معیار کے حوالے سے مزیدبہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے گورنر کی موثر سرپرستی اورکارکردگی میں گہری دلچسپی لینے پران کا شکریہ ادا کیا۔