، ’’سائنس کے میدان میں فرانسیسی فوقیت‘‘ پر خصوصی سیشن ہوگا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی میں پیر کو "سائنس کے میدان میں فرانسیسی فوقیت" کے عنوان سے اسپیشل سائنٹیفک سیشن کا آغاز ہوگا۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ایک سینئر آفیشل کے مطابق یہ اسپیشل سائنٹیفک سیشن آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں 11 اور 12 جولائی کو منعقد ہوں گے، یہ سیشن دو نصف دنوں پر مشتمل ہوں گے جس میں فرانس کے معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر جارجز میسیوٹ، پروفیسر ڈاکٹرایریک ڈیوفورک اور پروفیسر ڈاکٹر برونو فیگیڈر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، سیشن کا آغاز پیر کو دوپیر 2 بجے آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے استقبالیہ لیکچر سے ہوگا، اس سیشن سے نوآموز محقیقین، طالب علم اور اساتذہ فرانس میں ہونے والے جدیدسائنسی ترقی کے متعلق بہتر انداز میں معلومات حاصل کرسکیں گے۔