انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر ،پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے نتائج کا آج ہوگا


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر ،آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان بروز پیر 26 ستمبر کو دوپہر ایک بجے کیا جارہا ہے ،اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی جائے گی،جس میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو گورنر سندھ کی خصوصی ہدایت پر ’’ڈاکٹر عشرت العباد خان گولڈ میڈل ایوارڈ‘‘ اور بورڈ کی جانب سے بالترتیب ایک لاکھ، پچاس ہزار اور تیس ہزار روپے کا چیک دیا جائے گا۔ مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔