آرٹس اور مطالعہ پاکستان کے مضامین کو امتحانات سے خارج کرنا نا انصافی ہے، احسن نقوی


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماءاحسن نقوی نے لاہور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس اور مطالعہ پاکستان کے مضامین کو امتحانات سے خارج کرکے نئی نسل کو معاشرتی اقدار اور تہذیب سے دور کیا جارہاہے پانچویں اور آٹھویں کلاس کے طلباءسے معاشرتی علوم ،عربی ،کمپوٹر اورآرٹس مضامین کے امتحانات نہ لینے پر تشویش ہے فیصلہ سراسر نا انصافی ہے مطالعہ پاکستان کا امتحان نہ لیکر طلبہ کو پاکستان کی تاریخ سے دور کیا جارہاہے انہوں نے پنجاب حکومت کے اس عمل پر افسوس کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کے قومی ہیروز سے آشنائی ،طلباءکی فکری و نظریاتی تربیت کا حصہ ہیں فیصلہ سے طلباءکی حق تلفی ہوئی ہے ایک عرصہ سے انگلش کلچر کو پروان چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں یہ فیصلہ بھی اسی سازش کا حصہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مضامین کا امتحانات نہ لینا جس سے انکو اپنے قومی ہیروز،نظریات کا علم ہوتا ہے قابل افسوس ہے تحریک پاکستان میں لازوال قربانیوں کو اجاگر کرنے کی بجائے انہیں فراموش کیا جارہاہے جب اس طرح کی تعلیمی پالیسیاںمرتب ہونگی تو شرح خواندگی کاغذوں میں تو بڑھ سکتی ہے مگر ہمارے معاشرے کےلئے ناسور ثابت ہوگی احسن نقوی نے طلباءبرادری کے رہنماﺅں سے اپیل کی ہے کہ تعلیم کے فرعونوں کے خلاف آواز بلند کریں۔


ر ایسی ملک دشمن تعلیمی پالیسیوں کے خلاف سراپااحتجاج بن جائیں آرٹس اور مطالعہ پاکستان کے مضامین کو امتحانات سے خارج کرکے نئی نسل کو معاشرتی اقدار اور تہذیب سے دور کیا جارہاہے