”بین المذاہب ہم آہنگی اور امن میں نوجوانوں کا کردار“ کے عنوان سے سیمینار


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام ساﺅتھ ایشیاءپارٹنر شپ پاکستان کے اشتراک سے ”بین المذاہب ہم آہنگی اور امن میں نوجوانوں کا کردار“کے عنوان پرسیمینارکا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈائیریکٹر ساﺅتھ ایشیاءپارٹنر شپ محمد تحسین،ڈاکٹر فوزیہ علوی، فیکلٹی ممبران اور طلباءطالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں محمد تحسین نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں ا±س وقت تک امن نہیں لاسکتے جب تک ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ نہیں ہوں گے۔کوئی بھی ملک ا±س وقت تک خود مختار نہیں ہوسکتا جب تک ا±س میں برابر کا انصاف نہ فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں غیر مسلموںکے حقوق بھی ادا کرنے چاہئے۔


 تاکہ ہمارے ملک کا امیج دیگر ممالک میں بہتر ہوسکے۔کیونکہ ہمارے مسلمان بھائی اور بہنیں غیرمسلموں کے ملکوں میں بھی رہتے ہیں ۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ امن قائم کرنے کا آغاز ہمیں اپنے گھر سے کرنا چاہئے اس کے بعد گلی ،محلے اور پھر اپنے شہر میں امن قائم کرنے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرناچاہئے تاکہ ہماری سماجی برائیوں کے ساتھ ساتھ ملک میں امن قائم کیا جا سکے۔