لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ افضال بٹ نے نجی سکول کے پرنسپل کے خلاف 5سالہ بچی کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے ایس ایچ او اسلام پورہ کے خلاف کارروائی کاحکم دے دیاہے۔تھانہ اسلام پورہ پولیس نے نجی سکول کے پرنسپل عتیق الرحمن کو ہتھکڑیاں لگا کرضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جہاں پر ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری نے موقف اختیارکیاکہ عتیق الرحمن پہلے سے اسی مدعی کی جانب سے درج کروائے گئے، ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت پر تھا اس کے باوجود ایس ایچ اسلام پورہ مقصودگجر نے مدعی سے سازباز کرکے 5سالہ بچی کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا جوجھوٹااور بے بنیاد ہے ،عدالت نے عتیق الرحمن کے خلاف درج مقدمہ خارج کرکے اسے رہاکرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او اسلام پورہ مقصود گجر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کاحکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہو ر سے 25نومبر تک پورٹ طلب کرلی ہے۔
مقدمہ خارج