افسران کا منفی طرز عمل اساتذہ کو احتجاج پر مجبور کر رہاہے، سید سجاد اکبر


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرزیونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر نے کہا ہے کہ افسران کا منفی طرز عمل اساتذہ کو احتجاج پر مجبور کر رہاہے اور یہ سوچی سمجھی سازش ہے کہ ضلعی افسران اپنی نااہلیوںکا ذمہ دار اساتذہ و ہیڈز کو ٹھہراکر اپنی جان بچا رہے ہیںجب تک ضلعی افسران حکومت کو زمین حقائق سے آگاہ نہیں کرتے اُس وقت تک بہتر نتائج حاصل نہیں ہو سکتے ڈراپ آﺅٹ اور نہم کے رزلٹ پر اساتذہ کو سخت سزائیں دینا معاشی استحصال ہے جو کسی صورت برداشت نہیںڈی ایس ڈی ناکام ہو چکا ہے یہ اپنی گزشتہ 7 سالوں کی کوتاہیوں کو چھپانے کے لئے اساتذہ کو پریشان کر رہا ہے ڈراپ آﺅٹ اور کم تنائج کا ذمہ دار ڈی ایس ڈی ہے اعداد و شمار کے ہیر پھیر سے حکومت کو گمراہ کیا جارہا ہے ٰلہٰذا وزیر اعلیٰ پنجاب ،صوبائی وزیر تعلیم اور سیکر ٹری سکولز پنجاب سے مطالبہ ہے کہ تعلیمی اصلاحات اور اہداف مقرر کرنے سے قبل اساتذہ نمائندگان سے مشاورت کی جائے



 تاکہ تعلیمی ترقی کے لئے ایسے اقدامات اُٹھائے جائیں جن سے بہتر نتائج حاصل ہوںنہ کہ اساتذہ کا معاشی استحصال کیا جائے۔