اساتذہ و طلباءوقت کے چیلنجوں کا شعور پیدا کریں، امیر مولانا جلال الدین عمری


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ”اساتذہ و طلباءوقت کے چیلنجوں کا شعور پیدا کریں،آج اپنے اپنے شعبے میں سپیشلائزیشن کی ضرورت ہے“ان خیالات کا اظہارعالمِ اسلام کے معروف سکالر اورجماعت اسلامی بھارت کے امیر مولانا جلال الدین عمری اوراسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ دہلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمدرضی الاسلام ندوی نے منصورہ ڈگری کالج کے قرآن ہال میں نوجوانوں سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے اسلامی تاریخ کی ممتاز شخصیات کے حوالے سے بتایا کہ ایسے اعلیٰ تعلیمی،تحقیقی مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے جہاں انسانیت کو درپیش مسائل کا حل پیش کیا جاسکے۔صدارت کے فرائض پروفیسر رشید احمد انگوی پرنسپل منصورہ ڈگری کالج نے ادا کئے جبکہ مہمانوں کا تعارف اصلاح انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کے رجسٹرار پروفیسر وقار علی کاری نے پیش کیا۔