سپیریئر گروپ آف کالجز اور کوکا کولا کے درمیان معاہدے پر دستخط


لاہور(پ ر)سپیریئر گروپ آف کالجز اور کوکا کولا کے درمیان ملک قوم کی خد مت اور نو جوان نسل کو تعلیم یافتہ بنا نے کیلئے معاہدے پر دستخط کیے ۔ سپیریئر گروپ کے ڈائریکٹر آپریشن چوہدری عبدالخالق اور کوکا کولا پاکستان کے ڈائریکٹر سیل عمران احمد نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر دونوں سر براہان نے یاد گیری شلڈ پر بھی دستخط کیے ۔ بعد ازاں ایم او یو کی رو نمائی کی گئی ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر آپریشن چوہدری عبدالخالق نے کہا کہ سپیر یئر گروپ اس وقت نو جوان نسل میں تعلم کو روشنی پھیلانے میں مصروف ہے ایسے وقت میں اگر کوکا کولا ان کے ساتھ میں کر لوگوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے عمل میں شانہ بشانہ چلنے تیار ہے تو یہ خوش آئند بات ہے ۔ انہوں نے میز ید کہا کہ سپیرئیر فیملی ملک و قوم کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔ تقریب میں کو کا کولا کے ڈائریکٹر سیل عمران احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوکا کولا سپیرئیر گروپ کے ساتھ مل کر طلباو طالبات کیلئے شروع کیے گئے نسابی اور غیر نسابی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا ۔