ہیلے کالج کے طلباءوطالبات کیلئے کیمپس آﺅٹ ریچ پروگرام


لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج نے ساﺅتھ ایشن فیڈریشن آف ایکس چینجز (سیف) کے اشتراک سے ہیلے کالج آف بنکنگ اینڈ فنانس یونیورسٹی آف پنجاب لاہور میں طلباﺅ طالبات کے لئے کیمپس آﺅٹ ریچ پروگرام کا پہلا اور دوسرا سیشن منعقد کیا۔ اس موقع پر لاہور سٹاک ایکسچینج کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مس گیتی بھٹی نے پاکستان کی معیشت اور فنانشل سسٹم۔ فنانشل مارکیٹ اور اس کے متعلقہ قوانین۔ انوسٹمنٹ پروڈکٹس۔ فنانشل سروسز اور پاکستان میں دستیاب انوسٹمنٹ کی سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔ انھوں نے متعلقہ فنانشل سروسز مہیا کرنے والے اداروں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

انھوں نے سٹاک ایکسچینج کے روز مرہ کے معاملات پر بھی روشنی ڈالی۔ جس میں کمپنیوں کی لسٹنگ۔ حصص کی خریدوفروخت اور انتظامی امور۔ سٹاک ایکسچینج کی حساسیت اور انوسٹرز کا تحفظ شامل ہے۔