لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی طالبہ نور عاصفیہ اعوان نے گورنمنٹ کالج چونا منڈی میں منعقدہ پنجاب یونیورسٹی انٹر کالجیٹ تائیکوانڈوچیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔ نور عاصفیہ مارشل آرٹس کی بہترین کھلاڑی ہیں جو پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی نمائندگی کرتے ہوئے ویٹ کٹیگری اور وُشو میں گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں۔۔ لاء کالج کی دوسری طالبہ فذا علیم نے بھی روئنگ مشین میں ایک سلو ر اوردو کانسی کے تمغہ جیت لئے لاء کالج کی ہی ایک اور طالبہ مدیحہ حسین نے کراٹے میں ایک طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ ڈین فیکلٹی آف لاء اور کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی نے کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو سراہتے ہوئے انہیں سپورٹس میں ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ ہی اپنی تعلیم کی تکمیل کے لئے سخت محنت کی تلقین کی۔