”پی ای ایفبے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کاکامیاب ماڈل ہے“


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجا۶ب ایجوکیشن فا¶نڈیشن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مبنی مفت اور معیاری تعلیم کا شفاف ماڈل ہے جسے نجی شعبے کو خصوصی فائدہ پہنچا ہے یہ بات پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کے پارٹنر سکولوں کے مالکان نے گزشتہ روز یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہی انہوںنے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کی افادیت کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا چکا ہے سکول مالکان نے کہا کہ پیف کی تعلیمی کامیابیوں کا کریڈٹ اس کے سٹاف کو جاتا ہے جنہوںنے دن رات کام کر کے 16 لاکھ مستحق طلبہ و طالبات کو 36 اضلاع میں مفت تعلیم مہیا کی ہے انہوںنے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن شعبہ تعلیم میں وزیر اعلی شہبازشریف کے لیڈرشپ ویژن کی عکاس ہے جس کا فائدہ غریب طالب علموں کو ہوا ہے -