ایجوکیشن ووچرسکیم کی ایوننگ کلاسز کا پائلٹ پراجیکٹکا افتتاح


لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن نے ایجوکیشن ووچرسکیم کی ایوننگ کلاسز کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کر دیا ہے - پہلے مرحلے میں لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں شروع کئے گئے پراجیکٹ میں پانچ ہزار مستحق طلبہ و طالبات نے داخلہ لے کر مفت تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی ہے پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کے ترجمان کے مطابق اس منصوبے کا مقصد غربت و وسائل کی کمی کی بنا پر چائلڈ لیبر کا شکار اوردیگر آ¶ٹ آف سکول بچوں کو شام کے اوقات میں مفت تعلیم کے ذریعے بحال کرنا ہے اس منصوبے کی بدولت بے وسیلہ طبقات میں تعلیم عام ہوئی ہے اور غریب گھرانوں کے بچے تعلیم کے دریعے اپنا مستقبل سنواریں گے ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کی ووچرسکیم کے ذریعے ضرورت مند بچوں کو پسند کے پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم کے لئے ووچرز ایشو کئے جاتے ہیںاس طرح یہ طالب علم مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں جبکہ ان کی ماہانہ فیس اور نصابی کتب پیف مہیا کرتی ہے-