اولیول کے لئے اردو کے مختصر ترین نصاب پر ماہرین کی تنقید


لاہور(نامہ نگار خصوصی )کیمبرج یونیورسٹی نے اولیول کے لئے اردو کامختصر ترین نصاب دے کر پاکستان کی قومی زبان سے مذاق کی روایت برقرار رکھی ۔سال برائے2015ومابعداردو کا نصاب 8افسانوں و مضامین ،3نظموں اور8غزلیات پر مشتمل ہے ،یہ نصاب او لیول کے طلباءکو 3سال میں پڑھایا جائے گا ۔پاکستان میں اولیول تک اردو لازمی مضمون ہے، کیمبرج یونیورسٹی ایک خاص مد ت کے بعد اردو نصاب میں تبدیلی کرتی ہے اور ہر مرتبہ اردو کے حوالے سے سردمہری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے جس پر اساتذہ اور طلباءکے والدین کی طرف سے اس پر تنقید کی جاتی ہے ۔ایچی سن کالج شعبہ اردو ڈیپارٹمنٹ نے بھی اس نصاب پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔اردوڈیپارٹمنٹ کے صدر خالد محمود عطاءکا کہنا ہے کہ ،مجوزہ نصاب پڑھ کر طلباءکی ذہنی اور علمی استعداد میں اضافہ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا اور طلباءکو اردو سے یوں بے بہرہ رکھنا ایک جرم سے کم نہیں ۔
نصاب