پنجاب یونیورسٹی میں فش ریسرچ فارم کے سیل پوائنٹ کا افتتاح


لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے نیوکیمپس میں فش ریسرچ فارم کے سیل پوائنٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، چیئرمین شعبہ زوالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر،اقامتی آفیسر اول پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، ایڈیشنل رجسٹرارII ملک محمد ظہیر، فیکلٹی ممبران اور ملازمین نے شرکت کی۔