پاکستان آل پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس

 لاہور(پ ر) پاکستان کی تمام اہم پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کے آگے جھکنے کی بجائے پاکستان میں تعلیمی عمل کا جاری و ساری رکھا جائے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر تمام تعلیمی اداروں کو بلا تاخیر کھلونے کے انتظامات کرئے تاکہ طلباء و طالبات کا قیمتی تعلیمی سال بچایا جا سکے۔ اجلاس میں مزمل اقبال صدیقی مرکزی صدر پروگریسیو پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن ،ادیب جاودانی (صدر) آل پاکستان پرائیوٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن،ڈاکٹر محمد افضل بابر پی ایس این ، صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی گجرانوالہ ،جنوبیپنجاب سے شیخ محمد اکرم اور غلام بنگش قاضی محمد نعیم منظور غوری پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن شیخ ارشد ، رضوان یوسف، امتیاز شاہین کے علاوہ دیگر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔