یو ای ٹی کے گراﺅنڈز میںشادی تقریبات کی بکنگ پر پابندی عائد


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے گراﺅنڈز میںشادی تقریبات کی بکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے اس بات کافیصلہ سوموار کے روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد کی صدارت میںسیکیورٹی امور کے حوالے سے ایک اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا جس میں چیف سیکورٹی آفیسرسمیت تمام شعبہ جات کے سربراہوں نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ31 جنوری کے بعد ہونےوالی شادی کی بکنگ منسوخ تصور کی جائے اور آئندہ مزید بکنگ نہیں کی جائے گی کیمپس کے داخلی اور خارجی راستوں اور اہم مقامات پر سیکورٹی کیمرے نصب کردیے گئے ہیںغیر متعلقہ اور بیرونی عناصر کا داخلہ بالکل بند کردیا گیا ہے اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں یونیورسٹی کی چاردیواری پر خاردار تاریں لگائی جائیں گی۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کےلئے سیکورٹی انتظامات کے ساتھ اس مائنڈ سیٹ کو بھی شکست دینا ہو گی ۔





جو اسے رواج دے رہا ہے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کےلئے پوری قوم کو متحدہونا ہو گا۔ حکومت پنجاب ،پولیس اور سیکورٹی اداروں کے تعاون سے یونیورسٹی کی سیکورٹی کو بہتر بنایا جائے گا۔