پشاور(اے این این)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے، وقت آگیا ہے کہ حکومت اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ، حا لا ت جلد معمول پر آجائیں گے ۔ وہ منگل کو دہشتگردی کانشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول کے دورہ کے موقع پر اساتذہ اور طلبا سے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر وزیربلدیات عنایت اللہ اور بحراللہ ایڈووکیٹ اور دیگر پارٹ ی رہنما بھی امیر جماعت سلامی کے ہمراہ تھے ۔ سراج الحق نے سانحہ پشاور کے بعد سکولوں میں آنے پر طلبا کی ہمت کی تعریف کرتے ہوئے سانحہ پشاور نے پوری قوم کو متحد کردیا ہے ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے بہت جلد حالات معمول پر آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ملک کیلئے ناسو ر بن چکا ہے ۔ وقت آگیا ہے کہ حکومت اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔