پیف کا 15واں سالانہ کوالٹی انشورنس ٹیسٹ 2فروری سے شروع ہو گا


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے مفت تعلیمی منصوبے”فاونڈیشن ایسسٹڈ سکول“ سے منسلک نجی سکولوں کا 15 واں سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ2 فروری سے شروع ہو گااس ٹیسٹ میں 36 اضلاع کے 2355 پارٹنر سکول حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 2 فروری کو یہ ٹیسٹ فورٹ عباس،ہارون آباد،منچن آباد،بہاولنگر،3 فروری کو چشتیاں، بہاولپور، حاصل پور،4 فروری کو منڈی یزمان،احمد پور شرقیہ،خیر پور ٹامے والی،6 فروری کو رحیم یار خان، دنیا پور، لودھراں،7 فروری کو وہاڑی، پاکپتن، قصور،9 فروری کو کہروڑ پکا، جلالپور پیروالا،شجاع آباد،10 فروری کو ملتان،11 فروری کو علی پور،کوٹ ادو،12 فروری کو جتوئی ، مظفر گڑھ،13 فروری کو جام پور، روجھان، 14 فروری کو راجن پور،ڈیرہ غازی خان،16 فرورین کو ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، اوکاڑا، ساہیوال، خانیوال،چنیوٹ، چکوال، 17 فروری کو جھنگ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، 18 فروری کولیہ،لاہور ،خوشاب ، سیالکوٹ ،نارووال،فیصل آباد، حافظ آباد،گوجرانوالہ اور 19 فروری کو اٹک ،راولپنڈی ، جہلم،بھکر،میانوالی،منڈی بہاﺅالدین اور گجرات میں منعقد ہو گا۔

دریں اثناءپنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے سبجیکٹ بیسڈ سپورٹ پروگرام سے منسلک سکولوں کا آٹھواں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 29 تا 30 جنوری منعقد ہو گا۔اسی طرح ایجوکیشن وﺅچر سیکم کا تیرہواں اور نیو سکول پروگرام کا دسواں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 24 فروری تا 3 مارچ منعقد ہو گا۔ان ٹیسٹوں کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کے تعلیمی معیار کا جائزہ لینا ہے۔