خانہ فرہنگ ایران میں بچوں کی تعلیم کے موضوع پر سیمینار

 لاہور(پ ر ) سماجی تنظیم ’’ڈور آف اویئرنیس‘‘ کے زیر اہتمام خانہ فرہنگ ایران لاہور میں ایک مقامی روزنامہ کے تعاون سے بچوں کی تعلیم کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت ڈور آف اوئیرنیس کی چیئر پرسن مسز ربا ہمایوں نے کی جبکہ مہمانان خصوصیصوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز‘ ایرا ن کے قونصلیٹ جنرل محمد حسین بنی اسدی ،ایس ایم نصیر( سابق ریجنل چےئر مینFPCCI)تھے ۔گیسٹ آف آنرز میں جسٹس(ر) ناصرہ جاویداقبال‘ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک، ممبران صوبائی اسمبلی شہباز احمد‘ فرزانہ بٹ ، شہزادی شمیم اخترکبیر ،راحیلہ خادم حسین ‘سلمیٰ بٹ‘پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد(وائس چانسلر UET) پروفیسرڈاکٹرخلیق الرحمن(وائس چانسلر GCU)‘ مارگو عبدالعزیز‘ سربراہ خانہ فرہنگ اکبر برخورداری ‘رحمت اللہ جاوید‘ فیاض خان ، اعجاز خان ، کاشف انور اور مقامی اخبار کے ایڈیٹر ڈاکٹر احسن محمود شامل تھے۔تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔    اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصیبیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہبچوں کیلئے تعلیم بہت ضروری ہے۔ بچوں کی تعلیم کا مطلب اگلی نسلوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو علم و عمل کو اپنی زندگی کا اولین مقصد بنا لیتی ہیں۔ سابق ریجنل چےئر مینFPCCIایس ایم نصیر نے کہا کہ ڈور آف اوئیر نیس جھگی نشین اور نظر انداز شدہ بچوں کو تعلیم دے کر علمی جہاد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ علم کی اہمیت ہر مرد اور عورت پر فرض ہے ۔جو علم سے بہرہ ور نہیں ہے انہیں تعلیم فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم اور انسانیت سے اسلام ہمیں ان کی فلاح کا پیغام دیتا ہے ۔ انہوں نے بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم کی خدمات پر ڈور آف اوئیرنیس کی خدمات کو سراہا۔ ڈور آف اوئیرنیس کی چیئر پرسن مسز روبا ہمایوں نے کہا کہ ادارہ ڈور آف اوئیر نیس جھگی نشین اور نظر انداز شدہ بچوں ، خواتین کی تعلیم و ہنر کے لئے پچھلے سات سالوں سے سر گرم عمل ہے۔ اس وقت ادارہ ڈور آف اوئیر نیس کے زیر اہتمام 11جھگیوں کے بچوں کے سکول جس میں ایک ہزار سے زائد بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پانچ سلائی سینٹر اور تین کمپیوٹر سینٹر کا م کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وقتاً فوقتاًموبائل ریپئر نگ اور U.P.Sٹریننگ کے کورسس بھی منعقد کروائے جاتے ہیں ۔ قبل ازیں مسز شرمین زیدی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ مسز عائشہ نجم نے ڈور آف اوئیرنیس کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ آخر میں بیگم ذکیہ شاہنواز نے شرکاء میں شیلڈ و انعامات تقسیم کئے ۔