لاہور (خبر نگار) سکینڈری بورڈ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈوں نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی پرچوں میں ری چیکنگ، ری مارکنگ اور امیدواروں سے امتیازی سلوک کی شکایات کے ازالہ کے لئے کالجوں کے مخصوص اور ماہر لیکچررز اور پروفیسرز کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ سرکاری کالجوں میں ایف اے اور ایف ایس سی کے مضامین پڑھانے والوں ہی سے پرچوں کی مارکنگ کروائی جائے گی۔ یہ اساتذہ ہی اب میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پرچے چیک کرنے کے پابند ہوں گے، سب ایگزامینر اور ہیڈ ایگزامینرمارکنگ کے دوران جواب دہی کا پابند اور غلط مارکنگ پر ڈس کوالیفائی کر دیا جائے گا، مارکنگ کا معاوضہ اب صرف45دنوں میں ادا کر دیا جائے گا۔چیئرمین بورڈ آف کمیٹی کے چیئرمین محمد نصر اللہ ورک کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سرکاری کالجوں کے لیکچراروں اور پروفیسروں کو مارکنگ کے لئے باقاعدہ پابند قرار دے دیا گیا ہے، چیئرمین بورڈز آف کمیٹی کے چیئرمین محمد نصراللہ ورک نے ’’پاکستان‘‘ کو بتایا کہ ری مارکنگ اور ری چیکنگ سمیت امیدواروں کی امتیازی سلوک کے حوالے سے پائی جانے والی شکایات یکسر ختم ہو کر رہ جائیں گی۔