پیف کی فارغ التحصیل طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے آگاہی مہم شروع

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکینڈری پارٹنر سکولوں کے فارغ التحصیل طالبعلموں کے تعلیمی مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے لمز یونیورسٹی کے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے بارے میں آگاہی مہم شروع کر دی ہے تاکہ پارٹنر سکولوں کے میٹرک پاس مستحق طالبعلم سکالرشپ پر مفت تعلیم حاصل کر سکیں اس حوالے سے پیف ریجنل آفس کے زیر اہتمام رضا ہال ملتان میں گزشتہ روزپارٹنر سکولوں کے طالبعلموں کیلئے آگاہی سیشن منعقد ہواسیشن میں پارٹنر سکولوں سے میٹرک کرنیوالے طلبہ کی کثیر تعداد کے علاوہ سکول مالکان و اساتذہ نے شر کت کی اس موقع پر طالبعلموں کو نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام میں اپلائی کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیل سے بتا یا گیا۔   دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے سر گودھاکے پارٹنر سکول میں آگاہی سیشن آج ہو گا۔