لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن آج سے پارٹنر سکولوں میں نصابی کتب کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کررہا ہے۔ اس مقصد کے لیے لاہور سمیت 20مختلف اضلاع میں ڈسٹربیوشن پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں۔ اس دوران 36اضلاع کے 4ہزار پارٹنر سکولوں کے 16لاکھ طالب علموں میں 6ملین نصابی کتب تقسیم کی جائیں گی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر فنانس کی قیادت میں بکس ڈسٹربیوشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ تقسیم کتب مہم کا آغاز کل24مارچ سے پسرورضلع سیالکوٹ سے ہوگا۔