جائنٹ ایکشن کمیٹی اساتذہ کا اجلاس،غیر تدریسی ڈیوٹیوں کی مذمت

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جائنٹ ایکشن کمیٹی اساتذہ پنجاب میں شامل اساتذہ تنظیموں کے راہنما ؤں طارق محمود،حافظ عبدالناصر،سیدسجاد اکبر کاظمی،رانا سلطان محمود اختر،حافظ غلام محی الدین،چوہدری محمد صفدر و دیگر کا چےئر مین رانا محمد ارشد کی زیرِصدارت اجلاس ہوااجلاس میں حکومتی سرد مہری کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ تمام تنظیمیں پنجاب بھر میں اپنے عہدیداران سے رابطہ لرکے 7 اپریل 2015 کو پنجاب اسمبلی لاہور کے سامنے لگائے جانے والے احتجاجی کیمپ میں طلب کریں اور انہیں ہدایات جاری کی جائیں کہ احتجاجی کیمپ تین دن تک جاری رہے گاجس کیلئے تیاری کرکے آئیں نیز اجلاس میں مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی کہ اساتذہ کو غیر تدریسی کاموں میں مصروف رکھ کر انہیں پریشان و ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ تدریسی اوقات کے علاوہ بھی رات دیر تک اداروں میں پابند کیا جاتا ہے۔اور ہمارے مسائل و مطالبات پر حکومت توجہ نہیں دے رہی۔   بلکہ الٹا ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں۔