پنجاب ایگزیمینیشن کا پنجم اور ہشتم میں فیل ہونیوالے طلباء کو پاس کرنیکا فیصلہ

لاہور(ذکاء اللہ ملک ) پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن نے پنجم اور ہشتم میں فیل ہونے والے طلباء کو رعایتی نمبر دیکر پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا،پاس کرنے کا فیصلہ بچوں کے تعلیمی سال کو بچانے کیلئے کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال پانچویں جماعت میں 11 لاکھ 94 ہزار159طلبہ نے شرکت کی جبکہ آٹھویں میں 9 لاکھ 62ہزار393امیدواروں نے امتحان دیا، پانچویں کا نتیجہ59.97جبکہ آٹھویں جماعت کا نتیجہ 67.99 فیصد رہا ہے تاہم مجموعی طور پر دونوں جماعتوں کا نتیجہ75فیصد رہا۔اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر25فیصد فیل ہونے والے طلباء کو پاس کرنے کیلئے (جنکی تعداد 5لاکھ سے زائد بنتی ہے) حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ زرائع نے بتایا ہے کہ پانچویں اورآٹھویں جماعت کے جن بچوں نے25 فیصدنمبر حاصل کئے ہیں ان کو مشروط طور پر اگلی جماعتوں میں پرموٹ کردیا جائیگاجبکہ ان کی کوچنگ کیلئے بھی باقاعدہ حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔رابطہ کرنے پرچیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ایگزامینیشن کمشن ناصراقبال ملک نے بتایا کہ جماعت پنجم اور ہشتم کے بچوں کیلئے پاسنگ مارکس33فیصد ہیں لیکن بچوں کے اعتماد میں اضافہ اور انکی صلاحیتوں میں مزید بہتری پیدا کرنے کیلئے 25فیصد حاصل کرنیوالے طلبا وطالبات کو اگلی جماعتوں میں پرموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جن طلباوطالبات کو مشروط طور پر اگلی جماعتوں میں پرموٹ کیا جائیگا ان کی کوچنگ کیلئے خصوصی طور پر ای ڈی اوزایجوکیشن کو ہدایات بھی جاری کی جائینگی کہ وہ اپنے اضلاح میں قائم پرائمری و ایلیمنٹری سکولوں کے سربراہان سے ملکر اگلی کلاسوں میں پروموٹ ہونے والے طلباء کی کوچنگ اور میک اپ کلاس کا اہتمام یقینی بنائیں۔ انہوں کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال پہلی بار 15لاکھ بچوں کو بذریعہ ایس ایم ایس جماعت پنجم اور ہشتم کے نتائج سے آگاہ کیا گیا ہے اورآئندہ سال سے تمام طلبا وطالبات کو بذریعہ ایس ایم ایس نتائج کے بارے میں بتایا جائیگا۔ پا س اور فیل طلبہ