پیف نے پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب مہیا کرنے کی مہم تیز تر کر دی

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب مہیا کرنے کی مہم تیز تر کر دی ہے جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 262پارٹنر سکولوں کو 3لاکھ 25ہزار کتب تقسیم کر دی گئی ہیں جبکہ ملتان اور خانیوال کے 395پارٹنر سکولوں کو 5لاکھ80ہزار کتابوں کی فراہمی کاکام 17اپریل تک مکمل کر لیا جائے گااسی طرح مظفر گڑھ (علی پور، جتوئی) کے 141پارٹنر سکولوں کو 2لاکھ16ہزار کتب کی تقسیم کا عمل کل 16اپریل کو مکمل ہو گا دریں اثناء بہاولنگر(فورٹ عباس، ہارون آباد، منچن آباد ،بہاولنگر ) کے 202پارٹنر سکولوں کو 3لاکھ 33ہزار کتب ، مظفر گڑھ(جتوئی ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ) کے 264پارٹنر سکولوں کو 4لاکھ86ہزار کتب اور ڈیرہ غازی خان(چوبارہ، کہروڑ لال عیسن ، کوٹ چٹھہ، تونسہ شریف) کے 300پارٹنر سکولوں کو 3لاکھ41ہزار سے زائد نصابی کتب کی فراہمی کا آغاز آج 15اپریل سے کیا جا رہا ہے مزید برآں بہاولپور(حاصل پور، خیر پور ٹامیوالی) اور بہاولنگر (چشتیاں) کے 151پارٹنر سکولوں کو 2لاکھ23ہزار کتب کی فراہمی کل 16اپریل تک مکمل کر لی جائے گی۔