پی ای ایف کا لاہور سمیت 22 اضلاع کے نجی سکولوں سے معائدہ شراکت

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ طالب علموں کی میٹرک تک مفت تعلیم کے منصوبے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول میں توسیع کے نویں مرحلہ کے لیئے لاہور سمیت 22مختلف اضلاع کے نجی سکولوں کے ساتھ معائدہ شراکت کر لیا ہے۔ کل 30اپریل کو سیالکوٹ ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد، فیصل آباد ، رحیم یار خان اور وہاڑی کے اضلاع کے سکول مالکان کے ساتھ معائدات پر دستخط کیئے گئے۔پیف ترجمان کے مطابق دیگر اضلاع کے سکول مالکان کے ساتھ معائدہ شراکت کا شیڈول پیف ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس توسیع سے جہاں ہزاروں مستحق طلبا و طالبات کو اپنے گھروں کے نزدیک پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم کی سہولت میسر آئے گی ۔   وہاں "پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب"کے اہداف حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ترجمان نے واضح کیا کہ فاس پروگرام کے تحت پیف اپنے پارٹنر سکولوں میں داخل طالب علموں کے ماہانہ واجبات اور نصابی کتب مہیا کرتی ہے۔ اس طرح ان سکولوں کے اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ بھی کی جاتی ہے تاکہ طالبعلموں کو معیاری تعلیم ملے۔